تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کا منفرد اعزاز نواز شریف کو ہی حاصل ہے:مریم اورنگزیب

تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کا منفرد اعزاز نواز شریف کو ہی حاصل ہے:مریم ...
تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کا منفرد اعزاز نواز شریف کو ہی حاصل ہے:مریم اورنگزیب

  


اسلام آبا د(صباح نیوز)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو اپنی حکومت کے چار سال مکمل کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کا اعزاز محض نواز شریف کو ہی حاصل ہے۔

جس عمارت میں تصویر لی گئی وہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے :خورشید شاہ

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت 19سال بعد ملک میں مردم شماری کا تاریخی عمل مکمل ہوا،اس سے پہلے آخری مردم شماری بھی 1998میں نواز شریف کے دور میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے ملکی تاریخ کی پہلی داخلی سلامتی پالیسی دی،ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑی گئی ،کامیاب کراچی آپریشن کیا اور دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی، یہی نہیں توانائی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوااور لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی جبکہ ملکی معیشت کو بحال کر کے پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار مقام پر کھڑا کیا۔

مزید : قومی