نوجوان لڑکی سوکر اُٹھی تو بستر کے نیچے کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والا ایسا برتن پڑا نظر آگیا کہ ہوش اُڑگئے، فوری پولیس کو بلالیا کیونکہ۔۔۔

نوجوان لڑکی سوکر اُٹھی تو بستر کے نیچے کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والا ...
نوجوان لڑکی سوکر اُٹھی تو بستر کے نیچے کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والا ایسا برتن پڑا نظر آگیا کہ ہوش اُڑگئے، فوری پولیس کو بلالیا کیونکہ۔۔۔

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) محبت میں ناکامی پر لوگ کئی طرح کی افسوسناک حرکات کر گزرتے ہیں لیکن سابقہ محبوبہ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والا نامراد عاشق پہلی بار سامنے آیا ہے ۔

جریدے وائس کی رپورٹ کے مطابق نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 18سالہ ایتھان گیلن کا کچھ عرصہ قبل اپنی محبوبہ سے تعلق ختم ہوگیا تھا۔ وہ اس بات پر مشتعل تھا اور سابقہ محبوبہ سے بدلہ لینا چاہ رہا تھا۔ ایتھان نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے اپنی سابقہ محبوبہ کو بم سے ہلاک کرنے کا خوفناک منصوبہ بنایا۔ اس نے ایک پریشر ککر میں نٹ، بولٹ ، کیلیں اور بارود بھرا اور پھر موقع پاکر اپنی سابقہ محبوبہ کے بیڈ روم میں گھسا اور بارودی پریشر ککر اس کے بیڈ کے نیچے رکھ آیا۔ وہ اپنے گھر واپس آکر بم کے پھٹنے کا انتظارکرتا رہا لیکن خوش قسمتی سے اس کا بنایا ہوا بم نہ پھٹ سکا۔

نوجوان کو مسلسل کھانسی کی شکایت اور پھر کھانسی میں خون آنے لگا، ڈاکٹر کے پاس پہنچا تو معائنہ کے بعد اسے پھیپھڑوں میں ایسی چیز نظر آگئی کہ پورا ہسپتال دنگ رہ گیا، کوئی بیماری نہ تھی بلکہ دراصل ۔۔۔

اگلی صبح لڑکی نے اپنے بیڈ کے نیچے پڑے پریشر ککر اور اس کے ساتھ لپٹی تاروں کو دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی۔ لڑکی کے شکوک و شبہات کی بناءپر پولیس نے ایتھان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ابتدائی طور پر لاعلمی کا اظہار کیا لیکن بعدازاں اعتراف کرلیا کہ وہ اپنی سابقہ محبوبہ کو ہلاک کرنا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لئے پریشر ککر بم بنا کر اس کے بیڈ کے نیچے رکھا تھا ۔ بدبخت نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسے کم از کم 10 سال قید کی سزاہوگی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس