’لندن برج پر حملہ کرکے ہم نے برطانوی فوجیوں کی جانب سے لکھے جانے والے اس جملے کا بدلہ لیا‘ داعش کے کارکنوں نے ایسی بات کہہ دی کہ نیا ہنگامہ برپاہوگیا

’لندن برج پر حملہ کرکے ہم نے برطانوی فوجیوں کی جانب سے لکھے جانے والے اس جملے ...
’لندن برج پر حملہ کرکے ہم نے برطانوی فوجیوں کی جانب سے لکھے جانے والے اس جملے کا بدلہ لیا‘ داعش کے کارکنوں نے ایسی بات کہہ دی کہ نیا ہنگامہ برپاہوگیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر مانچسٹر کے بعد گزشتہ دنوں لندن میں بھی دہشت گردی کی واردات ہو گئی۔ اس کی ذمہ داری بھی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی۔ اب داعش کے کارکنوں نے اس حملے کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔آپ کو یاد ہو گا کہ مانچسٹر حملے کے بعد برطانوی رائل ایئرفورس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائل برسائے تھے جن میں سے ایک میزائل پر برطانوی اہلکاروں نے ”مانچسٹر کی طرف سے پیار“ لکھا تھا۔ ان میزائل حملوں کو مانچسٹر حملے کا انتقام قرار دیا گیا تھا۔

ایشیاءکا وہ ملک جس کی حکومت کو بتائے بغیر ہی امریکہ نے وہاں انتہائی خطرناک ترین میزائل نصب کردئیے،پھر حقیقت اس طرح سامنے آئی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا

میل آن لائن کے مطابق اب داعش کے شدت پسندوں نے لندن حملے کو برطانوی رائل ایئرفورس کے ان میزائل حملوں کا انتقام قرار دے دیا ہے۔لندن حملے کے بعد سوشل میڈیا پر داعش کے کارکنوں نے لکھا کہ ”برطانوی ایئرفورس نے جو میزائل پر ”مانچسٹر کی طرف سے پیار“ لکھ کر اسے داعش کے ٹھکانوں پر پھینکا تھا، یہ لندن حملہ اس کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔ SITEانٹیلی جنس گروپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا کیٹز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ ”داعش کے حامی چینلز لندن حملے پر جشن منا رہے ہیں اور اسے میزائل حملے کا انتقام قرار دے رہے ہیں۔“

مزید : برطانیہ