برطانیہ میں 2 حملوں کے بعد داعش اب ماہ رمضان میں کیا انتہائی خوفناک کام کرنے والی ہے؟ دل دہلادینے والا اعلان ہوگیا

برطانیہ میں 2 حملوں کے بعد داعش اب ماہ رمضان میں کیا انتہائی خوفناک کام کرنے ...
برطانیہ میں 2 حملوں کے بعد داعش اب ماہ رمضان میں کیا انتہائی خوفناک کام کرنے والی ہے؟ دل دہلادینے والا اعلان ہوگیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے مانچسٹر اور اب لندن، چند دنوں میں برطانیہ میں داعش کی دو بڑی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد شدت پسند تنظیم کی طرف سے اب ایک اور خوفناک اعلان سامنے آ گیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق داعش کے شدت پسند مخفی میسیجنگ چینلز پر لندن حملوں پر خوشی منا رہے ہیں اور مختلف تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ اب داعش لندن حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ ایک اور اعلان کر دیا ہے کہ وہ ماہِ رمضان میں ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے گی۔

میانمر میں مظالم سے بھاگنے والے ہزاروں روہنگیا مسلمان رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ایک ایسی مشکل میں پھنس گئے کہ اب کوئی فرار ممکن نہ رہا، کیا ہوگیا؟ جان کر ہر مسلمان کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

SITEانٹیلی جنس گروپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا کیٹزنے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو ان خفیہ چینلز پر داعش کے شدت پسندوں کی طرف سے شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان تصاویر میں سے ایک میں پستول، خنجر اور ایک ٹرک بنائے گئے ہیں اور لکھا گیا ہے کہ ”صلیبی جنگیں لڑنے والوں کو قتل کرو، ان پر ٹرک چڑھا دو یا پستول اور خنجروں سے ان پر حملہ آور ہو جاﺅ۔ اس رمضان میں مغربی ممالک میں مزید ایسے ہی حملے کیے جائیں گے۔“

مزید : بین الاقوامی