90 سالہ بزرگ پر نوجوان کا ڈنڈوں سے حملہ، مار مار کر لہولہان کردیا، ہسپتال میں جب ہوش آیا تو آنکھ کھولتے ساتھ ہی حملہ آور کیلئے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس والوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے، نئی تاریخ رقم ہوگئی

90 سالہ بزرگ پر نوجوان کا ڈنڈوں سے حملہ، مار مار کر لہولہان کردیا، ہسپتال میں ...
90 سالہ بزرگ پر نوجوان کا ڈنڈوں سے حملہ، مار مار کر لہولہان کردیا، ہسپتال میں جب ہوش آیا تو آنکھ کھولتے ساتھ ہی حملہ آور کیلئے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس والوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے، نئی تاریخ رقم ہوگئی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں ایک نوجوان نے 90سال بزرگ پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔لہولہان بزرگ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ جب اسے ہوش آیا تو آنکھ کھولتے ہی اس نے ملزم کے لیے ایسی بات کہہ دی کہ ہر سننے والے کی آنکھ میں آنسو آ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 90سالہ جوآن لورینز نے ہوش میں آنے کے فوراً بعد 19سالہ ملزم ساﺅل نونیز کو معاف کر دیا۔

ساﺅل نونیز نے جوآن پر اس وقت حملہ کیا جب وہ شاپنگ کے لئے جا رہا تھا۔ اس نے پہلے جوآن کی شاپنگ کارٹ کو لات ماری اور پھر ڈنڈے سے جوآن پر پل پڑا۔ جوآن کے سر اور کان پر شدید چوٹیں آئیں۔ خوش قسمتی سے قریب موجود ایک شخص نے جلد ملزم کو پکڑ لیا ورنہ جوآن کی موت واقع ہو جاتی۔ڈنڈا لگنے سے جوآن کا کان پھٹ گیا تھا جہاں اسے کئی ٹانکے لگائے گئے۔ اس نے ہوش میں آنے کے بعد اپنی مدد کرنے والے نوجوان کا شکریہ ادا کیا اور ملزم کو معاف کر دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس