چھٹیاں مناتے شوہر کی شادی کی انگوٹھی گم گئی، بے حد تلاش کے بعد بھی نہ ملی، لیکن پھر تھوڑے ہی دن میں سوشل میڈیا نے ڈھونڈ نکالی، یہ کہاں سے ملی؟ جان کر خود بھی حیران پریشان رہ گیا

چھٹیاں مناتے شوہر کی شادی کی انگوٹھی گم گئی، بے حد تلاش کے بعد بھی نہ ملی، ...
چھٹیاں مناتے شوہر کی شادی کی انگوٹھی گم گئی، بے حد تلاش کے بعد بھی نہ ملی، لیکن پھر تھوڑے ہی دن میں سوشل میڈیا نے ڈھونڈ نکالی، یہ کہاں سے ملی؟ جان کر خود بھی حیران پریشان رہ گیا

  


کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں چھٹیاں مناتے ایک نوبیاہتا شخص کی شادی کی انگوٹھی گم ہو گئی جو بے حد تلاش کے باوجود نہ ملی۔ پھر کچھ ہی دن بعد سوشل میڈیا نے وہ انگوٹھی ایسی جگہ سے ڈھونڈ نکالی کہ وہ شخص خود بھی ششدر رہ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہری وارن اپنی بیوی کے ہمراہ اٹلی گیا جہاں سمندر میں اس کی شادی کی انگوٹھی گم ہو گئی۔ ریسکیو ورکرز نے طویل جدوجہد کی لیکن انگوٹھی نہ مل سکی۔ ادھر سے مایوس ہو کر میاں بیوی نے سوشل میڈیا پر انگوٹھی کے متعلق پوسٹ کر دیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ اسے تلاش کرنے میںو ہ ان کی مدد کریں۔

’میں نے ایک روپیہ بھی خرچ کئے بغیر پوری دنیا کی سیر کرلی ہے کیونکہ شادی شدہ مرد مجھے۔۔۔‘ خاتون نے مفت میں دنیا کی سیر کرنے کا سب سے شرمناک طریقہ بتادیا

کچھ ہی دن بعد ایک برطانوی میاں بیوی رچرڈ اور فیونا بھی وہاں چھٹیاں منانے گئے جنہیں وہ انگوٹھی مل گئی۔وہ لوگ بھی وارن اور اس کی بیوی کی سوشل میڈیا مہم سے آگاہ تھے۔ چنانچہ انہوں نے اپنے فیس بک پر انگوٹھی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ”پلیز اسے شیئر کرو، شادی کی انگوٹھی مل گئی ہے۔ “ اس کے بعد رچرڈ نے اٹلی میں اپنی موجودگی کی جگہ کے متعلق لکھا اور صارفین سے کہا کہ وارن سڈنی کا رہنے والا ہے جو اب اٹلی چھوڑ کر جا چکا ہے۔ چنانچہ سڈنی کے رہنے والے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اس تک پہنچ سکے۔ اگلے ہی روز یہ پوسٹ وارن کی نظروں سے گزری اور اس نے رچرڈ سے رابطہ کرکے انگوٹھی واپس حاصل کر لی۔ وارن کا کہنا ہے کہ ”ہم انگوٹھی کے ملنے کی امید کھو چکے تھے۔ یہ اس حیران کن طریقے سے ہمیں واپس مل جائے گی، ایسا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔ ہم رچرڈ اور ان کی اہلیہ کے بے حد مشکور ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس