وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 227ارب روپے مختص کیے گئے ہیں:امیرمقام

وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 227ارب روپے مختص کیے گئے ...
وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 227ارب روپے مختص کیے گئے ہیں:امیرمقام

  


پشاور(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے دو سو ستائیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، الزام تراشیاں کرنے والے ن لیگ کے کسی بھی وزیر کا کوئی سکینڈل دکھائیں۔

غیر ملکی چینلز کی نشریات، پیمرا نے آج ٹی وی کوشوکاز نوٹس جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 1ہزار ارب کے ترقیاتی منصوبوں میں کے پی کیلئے227 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،فاٹا کے لئے 92 ارب مختص کیے گئے ہیں،وفاقی بجٹ میں کے پی کے مختلف ترقیاتی پراجکٹس کے لئے112 روپے مختص کیے ہیں،خیبرپختونخوا میں بجلی منصوبوں کے لئے 101 ارب مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کیلئے53 ارب،گولن گول ہائیڈل اورمالاکنڈ ڈویڑن میں بجلی منصوبوں کے لئے رقم مختص ہیں ان کا کہنا تھا کہ سوات کالام روڈ،مالاکنڈ اورلواری ٹنل کے تعمیر کے لئے بھی رقم مختص ہے،وفاقی بجٹ میں کے پی کے لئے بہت بڑا حصہ دیا گیا ہے جبکہ پارٹی نے نہال ہاشمی کی رکنیت معطل کر دی ہے اور انکوائری جاری ہے،پاناما پورا معاملہ صرف دو فلیٹس کا ہے۔

مزید : قومی


loading...