اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات ...
اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل سے جمعہ کے دوران خیبر پختو نخوا،فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میں انسان ہوں مشین نہیں ، آپ اپنی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں: رافیل نڈال کی ایمپائر سے توں تکرار

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے ہوئے لوگوں کو اگلے ہفتے بارشوں کے امکان کی خوشخبری سنا دی ہے، منگل سے جمعہ تک ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں شدید بار شوں کا امکان ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزہواﺅں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،مردان، پشاور،کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختو نخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ،فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

امتحانات میں پاسنگ مارکس 33فیصد ہونے کے پیچھے چھپی ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر ایشیائی ممالک کے باشندوں کے غصے کی انتہاءنہیں رہے گی، برطانیہ کا کردار بے نقاب ہوگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی کا رہا جہاں کا مجموعی درجہ حرارت 50درجے سینٹی گریڈ رہا جبکہ بھکر48،دادو، ڈی جی خان،کامرہ، ڈی آئی خان میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات