چیمپئنز ٹرافی ،بنگلہ دیش کا آسٹریلیا کو 183رنز کا ہدف
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 183رنز کا ہد ف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 44.3اوورز میں 182رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں تمیم اقبال نے 95رنز کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی جبکہ شکیب الحسن 29 اور حسن میراز نے 14رنز بنائے ان کے علاوہ کو ئی بھی دوسرا کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹار ک سب سے بہترین باولر ثابت ہوئے جنہوں نے 8.3اوورز میں 29رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ مچل سٹارک بنگلہ دیش کیخلاف ہیٹرک کرتے کرتے رہ گئے انہوں نے چار گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا لیکن وہ ہیڑک نہ کر پائے ۔ہیزل ووڈ ،کیومنز ،ہیڈ ،ہنیریکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ زامپا نے دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔