حسین نواز کی تصویر کا منظر عام پر آنا سوالیہ نشان ہے:سینیٹرسعید غنی

حسین نواز کی تصویر کا منظر عام پر آنا سوالیہ نشان ہے:سینیٹرسعید غنی
حسین نواز کی تصویر کا منظر عام پر آنا سوالیہ نشان ہے:سینیٹرسعید غنی

  


اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ حسین نواز کی تصویر کا منظر عام پر آنا سوالیہ نشان ہے ، اس سے بڑی تعجب کی بات یہ ہے کہ مذکورہ تصویر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے جاری ہوئی۔

وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 227ارب روپے مختص کیے گئے ہیں:امیرمقام

تفصیلات کے مطابق حسین نواز کی تصویر کا میڈیا پر آنے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ نواز شریف کی مددگار رہی ہے جبکہ علی زیدی کی طرف سے حسین نواز کی تصویر جاری کرنے سے اور بے نقاب ہوگئی ہے کیونکہ اس تصویر کے ذریعے حسین نواز کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ قوم منتظر ہے کہ ذمے داروں کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے؟

مزید : اسلام آباد