دبئی، شاہ سلمان معزز ترین اسلامی شخصیت قرار

دبئی، شاہ سلمان معزز ترین اسلامی شخصیت قرار
دبئی، شاہ سلمان معزز ترین اسلامی شخصیت قرار

  


دبئی (صباح نیوز)سعودی شاہ سلمان نے سال کی معزز ترین اسلامی شخصیت کا اعزازاپنے نام کرلیا ہے۔ شاہ سلمان کو 10 لاکھ درہم یعنی 29 کروڑ روپے بطور انعام بھی دیئے جائیں گے۔

امریکا دنیا بھر کے انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتا ہے:پیوٹن

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کو دبئی انٹرنیشنل ایوارڈ کے اکیسویں ایڈیشن کیلئے سال کی معزز ترین اسلامی شخصیت کا اعزاز حاصل ہو گیا، جس کا اعلان دبئی کے حکمران کے مشیر ابراہیم محمد نے کیا۔ سعودی شاہ سلیمان کو یہ ایوارڈ گزشتہ 21 سالوں کے دوران اسلام، مسلمانوں اور دنیا بھر میں قرآن کریم کی سربلندی اور خدمت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کو ان کی انتھک جدوجہد اور شاندار خدمات کی باعث ان رہنماؤں کی فہرست میں اول شمار کیا جاتا ہے جن پر اسلامی دنیا فخرکرتی ہے۔ مشیر ابراہیم محمد کا مزید کہنا تھا کہ شاہ سلمان کا انتخاب انکی انتھک کاوشوں اور مسجد نبوی اور مدینہ منورہ میں ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعتراف ہیں۔

مزید : عرب دنیا