سعودی عرب میں قطر ائیر ویز پر پابندی، سینکڑوں عمرہ زائرین پھنس گئے

سعودی عرب میں قطر ائیر ویز پر پابندی، سینکڑوں عمرہ زائرین پھنس گئے
سعودی عرب میں قطر ائیر ویز پر پابندی، سینکڑوں عمرہ زائرین پھنس گئے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے قطر کے ساتھ تعلقا ت منقطع کرنے کا اعلان کرنے کے بعد قطر ائر ویز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین سعودی عرب اور دوحہ میں پھنس گئے ہیں۔

اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے قطر ائر ویز کی اپنے ملک میں داخلے کی پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث پاکستانی عمرہ زائرین دوحا اورسعودی عرب میں پھنس گئے۔قطر ائر لائن کا کہنا ہے کہ قطر ایئرویز زائرین کو دیگر ایئر لائنز سے پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اس حوالے سے سعودی عرب نے دیگر ایئرلائنز کو قطرایئرویزکے مسافر لانے لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔دوسری جانب عمرہ زائرین نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی انہیں رہائش کے لئے ائر لائن کی جانب سے کوئی بھی جگہ فراہم کی گئی ہے ، جبکہ ان کی رہنمائی کے لئے کوئی بھی مئوثر انتظام کیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا