توند کم کریں ،ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا ہائی کورٹ کے افسروں سے خطاب

توند کم کریں ،ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں،چیف جسٹس سید منصور علی ...
توند کم کریں ،ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا ہائی کورٹ کے افسروں سے خطاب

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کانے کہاکہ ادارے کے لئے محنت و لگن سے کام کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صحت اور غذا کا بھی مناسب خیال رکھنا چاہیے، ادارے افراد سے بنتے ہیں اور اگر افراد چست و توانا نہیں ہوں گے تو اداروں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے.

دبئی، شاہ سلمان معزز ترین اسلامی شخصیت قرار

ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں عدالت عالیہ کے پروفیشنل و پرسنیلٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار سید خورشید انور رضوی اور ڈی جی اکیڈمی ماہ رخ عزیز بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ افسروں کے رویے اور شخصیت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ دفاتر میں کیا پہن کر بیٹھنا، کیسے بیٹھنا ہے اور اپنے ساتھیوں اور سائلین کے ساتھ کس انداز میں بات کرنی ہے، یہ سب سیکھنا بہت ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ موجودہ دور میں سٹریس مینجمنٹ ایک ضروری پہلو ہے،دباﺅ میں کام کو کس طرح سرانجام دینا ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے کس طرح نمبرد آذمہ ہونا ہے، اس کی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں ہماری روحانی تربیت ہو رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہم نے پروفیشنل تربیت کا بھی آغاذ کیا ہے۔تندرست و توانا رہنے کے لئے اچھی اور معیاری غذا کا استعمال کریں، توند کم کریں اور ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 15جون تک جاری رہنے والے تربیتی کی اختتامی تقریب میں افسران کی فیمیلیز کو بھی مدعو کیا جائے گاتاکہ اس کورس گھریلو اثرات کے بارے علم ہو سکے، انہوں نے کہا تربیتی کورسز کے چاروں بیچز میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ یہ کورس سٹیپس انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کروایا جارہا ہے ، لاہور ہائی کورٹ کے 100افسروں کو 25,25 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید : لاہور