ہائی کورٹ نے ججوں کی تعداد بڑھانے کے لئے دائر درخواست پر حکومتی موقف کے بعد جواب الجواب مانگ لیا

ہائی کورٹ نے ججوں کی تعداد بڑھانے کے لئے دائر درخواست پر حکومتی موقف کے بعد ...
ہائی کورٹ نے ججوں کی تعداد بڑھانے کے لئے دائر درخواست پر حکومتی موقف کے بعد جواب الجواب مانگ لیا

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے لئے دائر درخواست پر حکومتی موقف کے بعد جواب الجواب مانگ لیا ۔

توند کم کریں ،ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا ہائی کورٹ کے افسروں سے خطاب

جسٹس عاطر محمود نے ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد کے بارے میں نشاندہی کی گئی ہے، سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب داخل کرا دیاہے، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ انگلینڈ کی آبادی ساڑھے 6کروڑ ہے اور وہاں پر اس وقت 108 ججز کام کر رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس پنجاب کی آبادی 10 کروڑ کے قریب ہے اور 60 ججز کام کر رہے ہیں ، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آبادی کے اعتبار سے ججز کی تعداد 150 ججز ھونی چاہیے ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو بڑھتی آبادی کے ساتھ ججز کی تعداد اضافے کی ہدایت کی جائے، درخواست پر آئندہ سماعت 21 جون کو ہوگی۔

مزید : لاہور