پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کی درخواست پروفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا۔
سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 ءکے خلاف ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا لیکن حکومت نے قانون کے برعکس 34 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے ، درخواست گزار نے نشاندہی کی عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی لیکن پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتیں عالمی منڈی کے تناسب سے کم نہیں کی گئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سیلز ٹیکس میں کئے گئے اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے،درخواست پر کارروائی جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوگی ۔