سلمان صوفی شہر خموشاں اتھارٹی پنجاب کے ایم ڈی مقرر

سلمان صوفی شہر خموشاں اتھارٹی پنجاب کے ایم ڈی مقرر
سلمان صوفی شہر خموشاں اتھارٹی پنجاب کے ایم ڈی مقرر

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کا ایم ڈی مقر رکردیا ہے۔ سلمان صوفی رضا کارانہ طور پر پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

نوکری سے کیوں نکالا؟ امریکی شہری نے فائرنگ کر کے 5افراد کو قتل کردیا

تفصیلات کے مطابق سلمان صوفی کو پنجاب شہرخموشاں اتھارٹی کا پہلا ایم ڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔سٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر پنجاب شہرخموشاں اتھارٹی کے ایم ڈی کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرتدفین اور اس سے متعلقہ امور میں عوام کی معاونت کرنے کے لئے پنجاب شہرخموشاں اتھارٹی کا بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے۔ پنجاب شہرخموشاں اتھارٹی ایکٹ قبرستانوں کے بہتر انتظامات اور تدفین کے امور کو منظم اور بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لئے ملکی تاریخ کا پہلا باقاعدہ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد کسی پیارے کے وصال پر غم میں مبتلا ورثاءکی داد رسی اور تدفین میں ان کی معاونت کرنا ہے۔

مزید : لاہور