بد اخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 10ملزمان مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بد اخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 10ملزموں کو مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے تھانہ مانگا منڈی پولیس کو ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔
پھلوں سمیت دیگراشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،ڈپٹی کمشنر دفترکے ذمہ دارافسرریکارڈ سمیت طلب
جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو مانگا منڈی پولیس نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شوکت علی کی درخواست پر ملزموں چودھری عامر، چودھری محسن، رانا فاروق، محمد وقار، رانا عرفان، رانا شہباز، فیضان، رانا سجاد، رانا ذیشان، رانا عابد کے خلاف بداخلاقی اور زخمی کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، مانگا منڈی پولیس نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزمان مقدمہ میں نامزد ہیں مگر مسلسل طلبی کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہو رہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے لیکن ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ضابطہ فوجداری کی دفعہ ستاسی کے تحت تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور عدالت نے متعلقہ پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔