طصارف عدالت نے طالبہ کی فیس جمع کرکے یونیورسٹی کو اطلاع نہ دینے پر بینک کوجرمانہ کردیا

طصارف عدالت نے طالبہ کی فیس جمع کرکے یونیورسٹی کو اطلاع نہ دینے پر بینک ...
طصارف عدالت نے طالبہ کی فیس جمع کرکے یونیورسٹی کو اطلاع نہ دینے پر بینک کوجرمانہ کردیا

  


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ایم اے کی طالبہ کی داخلہ فیس جمع کرکے یونیورسٹی کو اطلاع نہ کرنے پربینک کو فیس فوری واپس کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پھلوں سمیت دیگراشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،ڈپٹی کمشنر دفترکے ذمہ دارافسرریکارڈ سمیت طلب

صارف عدالت میں لاہور کینٹ کی رہائشی ایم اے کی طالبہ بازراعابدنے ایم اے کی داخلہ فیس یونیورسٹی کو نہ بھجوانے الائیڈ بنک صدربرانچ لاہور کینٹ کے خلاف 15لاکھ روپے ہرجانے کا دعوا دائر کیا ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ بینک کے عملے کی غفلت کی وجہ سے وہ ایم اے کے امتحان میں شامل نہ ہوسکی اس نے وقت سے پہلے فیس 3680روپے جمع کرائی تھی تاکہ امتحان دے سکے لیکن بینک کی غفلت کی وجہ سے امتحان میں نہ بیٹھ سکی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے سال ضائع ہونے پر ہرجانہ دلوایا جائے۔عدالت نے سماعت کے بعد بینک کو 20ہزاروپے جرمانہ اور طالبہ بازراعابد کو داخلہ فیس واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : لاہور