حسین نواز بہادری دکھائے ،تصویر جاری کرواکے ہمدردیا ں تلاش نہ کی جائیں :قمرزمان کائرہ

حسین نواز بہادری دکھائے ،تصویر جاری کرواکے ہمدردیا ں تلاش نہ کی جائیں ...
حسین نواز بہادری دکھائے ،تصویر جاری کرواکے ہمدردیا ں تلاش نہ کی جائیں :قمرزمان کائرہ

  


لاہور (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان احتساب سے خوفزدہ ہیں،حسین نواز بہادری دکھائے تصویر جاری کرواکے ہمدردیاں نہ تلاش کی جا ئیں،پارٹی چھوڑنے والوں کو آخر کار پچھتانا پڑے گا، جیالوں کا پیپلزپارٹی کے ساتھ جینے مرنے کاعہد ہے ۔

سلمان صوفی شہر خموشاں اتھارٹی پنجاب کے ایم ڈی مقرر

تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تنظیم نو کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کا فلسفہ پہلی اوراخر ی محبت ہے ، پارٹی چھوڑنے سے بہتر ہوگا کہ سیاست چھوڑ دیں ، مشکل وقت پر پارٹی کا ساتھ دینے والے اثاثہ ہیں، بلاول بھٹو جسے جو عہدہ دیں اسے دل سے قبول کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی قیادت بارے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، میں اورندیم افضل چن پارٹی دشمنوں کے خلاف لوہے کی دیوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان احتساب سے خوف زدہ ہے ،وزیراعظم کا بیٹا حسین نواز بہادری دکھائے تصویر جاری کرواکے ہمدردیاں نہ تلاش کی جا ئیں،شریف فیملی کا حقیقی احساب تو کبھی ہوا ہی نہیں،شر یف خاندان کا حقیقی احتساب ہوا تو ان کا مسک اتر جائے گا۔ بھٹو شہید کا فلسفہ پہلی اور آخری محبت ہے۔قمر زمان نے کہاکہ بوگس خبریں شائع کرنے والے اخبارات کو ہرجانے کے نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید : لاہور