کشمیر کا مسئلہ پاک بھارت مل کر حل کریں گے، آستانہ میں نواز ،مودی ملاقات کے کوئی امکانات نہیں: سشما سوراج

کشمیر کا مسئلہ پاک بھارت مل کر حل کریں گے، آستانہ میں نواز ،مودی ملاقات کے ...
کشمیر کا مسئلہ پاک بھارت مل کر حل کریں گے، آستانہ میں نواز ،مودی ملاقات کے کوئی امکانات نہیں: سشما سوراج

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ کشمیرپرہم بھی اس معاہدوں سے بندھے ہیں جس سے پاکستان بندھا ہوا ہے، کشمیرکا معاملہ دوطرفہ ہی سلجھایاجاسکتا ہے،کشمیر کا مسئلہ پاک بھارت مل کر حل کریں گے، پاکستان اوربھارت کے درمیان بات چیت میں تیسرا فریق قبول نہیں۔ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور نہ ہی آستانہ میں مودی اورنوازشریف کی کوئی ملاقات پہلے سے طے ہوئی ہے۔

قوم کو نواز شریف کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کو غیر معروف طریقوں سے ہٹانے کی کوششیں ملک کیلئے زہر قاتل ثابت ہوں گی: فاروق حیدر

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان سے تعلقات میں اتارچڑھاؤ رہا ہے،لیکن بات چیت کے لئے تیارہیں۔ لیکن دہشت گردی اوربات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔ پٹھان کوٹ واقعہ،پاکستان نے جے آئی ٹی بھیجی،ہم نے تعاون کیا۔ حیدرآباد فنڈزکیس کا معاملہ پاکستان،بھارت کے درمیان عدالت میں چل رہا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ ہمارے کئی معاملات عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ کشمیرمعاملے پرشملہ معاہدہ،لاہورڈکلیئریشن ہے کہ مسئلہ کشمیردوطرفہ معاملہ ہے۔ معاہدوں کے تحت کشمیرکا معاملہ پاکستان اوربھارت مل کرنمٹائیں گے۔ ہم آئی سی جے میں کشمیرکے لیے نہیں گئے اور نہ پاکستان کشمیرکے معاملے پرعالمی عدالت میں جا سکتا ہے۔

چھٹیاں مناتے شوہر کی شادی کی انگوٹھی گم گئی، بے حد تلاش کے بعد بھی نہ ملی، لیکن پھر تھوڑے ہی دن میں سوشل میڈیا نے ڈھونڈ نکالی، یہ کہاں سے ملی؟ جان کر خود بھی حیران پریشان رہ گیا

سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے دوستانہ ماحول چاہتے ہیں۔ مودی نے حلف برداری تقریب میں نوازشریف کو شرکت کی دعوت دی۔ نریندرمودی نے لاہورجاکرآوٹ آف دی باکس پہل کی۔ نریندرمودی کا لاہورجاناخیرسگالی کا پیغام تھا،ایسی چیزیں یاد رہ جاتی ہیں۔ کوئی سوچ نہیں سکتا مودی نوازشریف کے ایک بلاوے پرکابل سے لاہورچلے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں