A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

کویتی حکومت کے بھارت کو زوردار جھٹکے کے بعد پاکستان کی لاٹری لگ گئی

کویتی حکومت کے بھارت کو زوردار جھٹکے کے بعد پاکستان کی لاٹری لگ گئی

Jun 05, 2018 | 02:25:AM

کویت  (محمد عرفان شفیق سے)   کویت کی حکومت کی حکومت نے بھارت کو زوردار جھٹکا دے دیا ہے۔ کویت کی  جانب سے بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی سے پاکستان سے کویت پھل اور سبزی کی برآمد دگنی ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ اور جنوبی بھارت میں نیپا وائرس سے 13 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کویت کی حکومت نے بھارتی سبزیوں اور پھلوں پر پابندی کا عائد کردی ہے ۔ مذکورہ وائرس انسان اور جانور دونوں کے لئے خطرے کا باعث ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے بھارت سے درآمدی پھل اور سبزی میں نیپا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ پر پابندی کی تجویز دی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔کویت میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو اس موقع سے بھروپر فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ خلیج میں پاکستان کی معیشت  کو استحکام حاصل ہو۔پاکستان کی سبزیاں اور پھل دنیا کی بہترین اجنا س میں شامل ہیں لیکن بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحانہ ایکسپورٹ سٹریٹیجی کی وجہ سے پاکستان کی زرعی پیداوار محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں