کوہاٹ:مسافر وین میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

کوہاٹ:مسافر وین میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
کوہاٹ:مسافر وین میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں خواصی بانڈہ کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی جس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کوہسپتال منتقل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی کہ خواصی بانڈہ کے قریب گیس لیک ہونے سے اس میں آگ لگ گئی۔ وین میں 12 مسافر سوار تھے، جن میں سے 6 جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے باعث انڈس ہائی وے بند ہوگیا جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /کوہاٹ