سوشل ہیومن رائٹس کی طرف سے مستحق افراد اور بچوں میں کپڑے ‘ عیدی تقسیم کی گئی
بہاولپور (ویب ڈیسک) سوشل ہیومن رائٹس دویلپمنٹ آرگنائزیشن کی صدر مس جیکو لین آرتھر نیوٹن نے کہا کہ غریبوں اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا صدقہ اور خوشی کا باعث بنتا ہے، وہ اسماعیل ٹاؤن میں مستحق اور غریب بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر ہی تھیں ۔
انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، اس سے معاشرہ میں بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے ،اس موقع پر انہوں نے بچوں میں کپڑے اور عیدی تقسیم کی ۔