’’سچا پیار کون دے سکتا ہے؟‘‘مردوں کے ہاتھ کی وہ لکیر جو انکی محبت میں سچائی اور جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیتی ہے 

’’سچا پیار کون دے سکتا ہے؟‘‘مردوں کے ہاتھ کی وہ لکیر جو انکی محبت میں سچائی ...
’’سچا پیار کون دے سکتا ہے؟‘‘مردوں کے ہاتھ کی وہ لکیر جو انکی محبت میں سچائی اور جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیتی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ )عام طور لوگ ایک دوسرے سے سچی محبت اور خلوص کے متلاشی ہوتے اور توقع رکھتے ہیں کہ دوسرا ان کو کبھی دھوکا نہ دے اوردل سے اسکو چاہے۔عام طورپر کوئی بھی کسی کے دل کو جانچ نہیں سکتا کہ اسکے دل میں دوسروں کے لئے کتنی محبت اور خلوص جاگتا ہے ۔اسکی فطرت میں سچائی ا ور پیار موجود ہے یا نہیں ،یا پھر وہ خود غرض انسان ہے جو حساس انسانی جذبات سے عاری ہے ۔ دست شناسی میں ایسے انسان کو پہچاننے کا فارمولہ موجود ہے اور اسکے لئے اسکے دل کی لکیر دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ انسان کس دل کا مالک ہوگا ۔
ہر انسان کے ہاتھ میں دل کی لکیر دیکھ کر اسکے دل کی فطرت کو دیکھا جاسکتا ہے ۔دل کی لکیر چھوٹی انگلی کے نیچے واقع عطارد کے ابھار کے پہلو سے پھوٹتی ہے اور پہلی انگلی کے ابھار تک چلی جاتی ہے ۔اسکے سائز کو دیکھ کر کسی بھی انسان کے دل میں پنپنے والے خیالات اور جذبات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔اگریہ لکیر چھوٹی ہو اور تیسری انگلی کے ابھار تک رہ جائے جیسا کہ فوٹو نمبر 1 میں نظر آرہا ہے ۔ایسی لکیر کا حامل انسان بے حد خود غرض ہوتا ہے ۔ تنگ نظر،اپنی مرضی کا مالک جسے کسی بات کی فکر نہیں ہوتی کہ کون اس کے بارے کیا سوچے گااور اسکا نتیجہ کیا نکلے گا۔ایسا انسان اپنے طرز عمل سے تنہارہ جاتا ہے ۔
اگر کسی ہاتھ پر دل کی لکیر پہلی اور دوسری انگلی کے نیچے تک پہنچ جائے تو ایسے لوگ محبت میں خلوص کا نمونہ ہوتے ہیں۔تصویر نمبر 2 بتاتی ہے کہ سچا پیار ان لکیر والوں سے مل جاتا ہے ۔ان کے پیار میں فطری طور پر سچائی ہوتی ہے لیکن جہاں تک کسی انسان کے خود غرض ہونے کا معاملہ ہے تو ایک بات یاد رکھیں دنیا کے شاطر ترین لوگ بھی محبت میں بڑے سچے واقع ہوتے ہیں لیکن اس کے لئے انکی دماغی لکیر کا بھی مطالعہ کرنا ضروروی ہوتاہے کہ یہ کس حد تک جاسکتے ہیں۔محبت کو کس کس کاروبار میں استعمال کرسکتے ہیں ۔
دل کی لکیر پہلی انگلی کے ابھار تک پہنچ جائے تو ایسے لوگوں میں محبت کا سمندر موجزن ہوتا ہے۔وہ اہل دل ہوتے ہیں ۔انسانی خدمات کے لئے تیار رہتے ہیں ۔تصویر نمبر 3 بتاتی ہے کہ ایسی لکیر کے حاملین خواب دیکھنے والے اور حد سے زیادہ توقعات رکھنے والے ہوتے ہیں۔ ان کی محبت پر شک نہیں کیا جاسکتا ۔زیاہد تر یہ لوگ شائستہ مزاج ہوتے ہیں۔
دل کی لکیر اپنی اختتام پر اگر نیچے کو جھک جائے تو ایسے لوگ محبت میں سب کچھ کرنے پر آمادہ رہتے ہیں۔دل کی لکیر آخری مقام پر ایک سے زائد لکیریں مشتری کے ابھار کی جانب پھینکے تو ایسے لوگوں میں محبت ہمیشہ پہلے دن کی طرح جوان رہتی ہے ۔(nizamdaola@gmail.com )