رمضان میں عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا‘ سابق چیئرمین پی سی سی

رمضان میں عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا‘ سابق چیئرمین پی سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے میکنزم موجود نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشوں نے رمضان المبارک کے دوران عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جبکہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی عوام کا استحصال کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے صارفین کی نمائندہ تنظیم کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پیشگی اقدامات اٹھاتی تو رمضان المبارک کے دوران عوام کو گراں فروشوں سے بچایا جا سکتا تھا لیکن انتظامیہ نے ایسے عناصر کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا جس کے نتیجے میں غریب کی جیب پر اضافی بوجھ پڑا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں گراں فروشوں نے صرف ایک ماہ کے دوران عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالا لیکن حیرت ہے کہ حکومت اس پر ٹس سے مس نہیں ہوئی۔اوپن مارکیٹوں میں قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے اس طرح سے کارروائیاں نہیں کی گئیں جس کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب بھی دکانداروں کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران گراں فروشی سے باز رکھنے کے لئے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور یہی وجہ ہے کہ گراں فروشوں نے عوا م کے استحصال کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

مزید :

کامرس -