معاشی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے: آشفہ ریاض 

معاشی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے: آشفہ ریاض 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض نے اپنے دفتر میں اقتصادی ماہرین سے ملاقات کے دوران  ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر آ ئند ہ مالی سال کی ترقیاتی حکمت عملی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں معاشی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو فروغ دیا جا رہا ہے پبلک سیکٹر میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے وسائل کی کمی کی وجہ سے عوامی بہبود کے منصوبہ جات سے دستبرداری سے بہتر ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو موقع دیا جائے آ ئند ہ مالی سال میں انفراسٹرکچر سے متعلق بیشتر پروجیکٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انجام دئے جائیں گے ایسے کاروباری ڈیزائن تشکیل دئیے جائیں گے جو حکومت اور سرمایہ کار دونوں کے لیے منافع بخش ہوں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو موثر بنانے کے لیے اتھارٹی کاقیام زیر غور ہے گروتھ سٹریٹیجی پر عمل درآمد کے لیے سپیشل سٹریٹجی متعارف کروائی جائے گی بجٹ میں فوکس صحث، زراعت، صنعت اور علاقائی مساوات ہو گی - آ ئند ہ مالی سال میں جنوبی پنجاب کا اپنا سیکرٹریٹ ہو گا مائیکرو فنانسنگ کے پائیدار ذریعے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا بڑے شہروں میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری سے پبلک سیکٹر کو پسماندہ علاقوں میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔اربنائزیشن صوبے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی-معاشی بحران کو موضوع بنانے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ ڈویلپمنٹ پر مرکوز کر رہے ہیں۔ پنجاب پاکستان کا انجن اور ایک بڑی یوتھ مارکیٹ ہے -صوبے میں۔ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کاروبار میں اضافہ کریں گے بیوروکریسی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ منصوبہ جات میں انڈسٹری، واٹر سپلائی ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ جات ہونگے۔

مزید :

کامرس -