پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا، افتخار بشیر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا، افتخار بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے تک اضافہ کیا تھا اب اوگرا نے جون سے پٹرول کی قیمت میں 4.26روپے اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 72ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر تقریباً67ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی لیکن حکومت نے ملک میں پٹرول سستا کرنے کی بجائے مہنگا کرکے عوام پر پٹرول پمپ گرادیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی اور عوام متاثر ہوگی۔اس لیے حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی،سیلز ٹیکس اور ناجائز قسم کے ٹیکسوں کا خاتمہ کرکے عوام سے پٹرول کی حقیقی قیمت وصول کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مزید :

کامرس -