عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل بدستور جاری رہے گا، صوبائی وزیر کوآپریٹیو

عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل بدستور جاری رہے گا، صوبائی وزیر کوآپریٹیو

  

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نیکہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی کے ثمرات درست سمت میں عوام الناس تک پہنچائے ہیں۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل بدستور جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عید بازاروں سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں اور صوبے بھر میں لگائے گئے دستر خوانوں پر روزہ داروں کو سحری اور افطاری کی سہولت دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ عید بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار پر تسلسل کے ساتھ نظر رکھی جائے۔ذخیرہ اندوزوں،ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے عوام کی زندگیوں کو مشکل بنانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ہمیں اجتماعی کاوشوں کے ساتھ عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔موجودہ حکومت نے اپنی کاوشوں سے وطن عزیز کا امیج بہتر بنا کر اسے باوقار بنا یا ہے اب اقوام عالم کو پاکستانی قیادت کے ایماندار اور نیک نیت ہونے پر اعتماد ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے جو ہماری ملکی ساکھ اورمستقبل میں بین الاقوامی سطح پرباعزت بننے کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اعتماد ہی وہ خاصہ ہے جس کی بحالی سے ہم انٹرنیشنل ٹریڈ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنی برآمدات میں اضافہ کرکے زرمبادلہ کما کر اپنے وسائل میں وسعت پیدا کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -