عالمیخریدار کارپٹ نمائش میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

عالمیخریدار کارپٹ نمائش میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

  

لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریاں جاری ہیں،گزشتہ سال کی طرح امسال بھی غیر ملکی خریداروں کی جانب سے نمائش میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے شرکت کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ کارپٹ کی معیاری مصنوعات پر بھرپو ر توجہ دی جارہی ہے اور انشا اللہ امسال بھی غیر ملکی خریداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سودے کئے جانے کا امکا ن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نمائش کی تیاریاں جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیز ی لائی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی کارپٹ مصنوعات کی بیرون ممالک مانگ ہے اور ان کی برآمدات میں اضافے کے لئے حکومتی سرپرستی نا گزیر ہے۔

مزید :

کامرس -