کراچی‘بو تل‘، پیتل اورپھول کے کا رو بار کی4 روزہ نمائش ہوگی

کراچی‘بو تل‘، پیتل اورپھول کے کا رو بار کی4 روزہ نمائش ہوگی

  

کرا چی(اکنامک رپورٹر)کراچی شہر کی رونق کو جا ری رکھتے ہوئے،شہر کی روائتی کاروبار بوتل،پیتل اور پھول کو فروغ دینے کے لیئے ماہِ اگست میں 4 روزہ نمائش کا انعقاد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات اکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے سندھ تاجر اتحاد کے نائب صدر محمد سلیم الدین شیخ راجپوت چیئر مین امن کمیٹی ناصر حسین او وائس چیئر مین سندھ تاجر اتحاد محمد کاشف عبدالرحمن صابرانی کے ایک وفد سے کراچی شہر کی خوبصو رتی اور دو بارہ روشنیوں کے شہر بنا نے اور جا ری رکھنے کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے حوالے سے کی عوامی منصوبوں کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت کراچی شہر کی خوبصورتی اور ترقی کو دوبارہ بحال کر نے کے لیئے سول سو سائٹی کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔اور شہر میں صحت مند انہ سر گر میوں کے لیئے عوام کے تعاون کی بھر پور ضرورت ہے اس سلسلے میں تا ریخی اور روا ئتی کارو بار پھول، پیتل اور بو تل گلی کو فروغ دینے کے لیئے ماہِ اگست میں 15 سے 18 اگست 4 روزہ ایک عوامی نمائش کا انعقاد کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس صحت مندانہ سر گرمیوں کو جاری وساری رکھینگے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیا دہ شامل کر کے شہر کی ترقی و خوبصورتی اور پزیرائی کے لیئے مشتر کہ طور پرپر اپنا اپنا کر دار ادا کر سکیں۔

وفد نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو شہرِ کراچی میں حکومت اور قا نون نافذ کر نے والے اداروں سندھ پولیس و رینجرزکے کر دار کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ اب شہر امن کا گہوارہ ہے اور اسے قائم رکھنے کے لیئے ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور تمام شر پسندوں اور تخریب کاروں کے خلاف ہم اپنے اداروں اور حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے وفد سندھ تاجر اتحاد کے خیر سگالی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ عوا م ہی اصل طاقت ہے اور عوام کی طاقت اور تعاون سے ہی حکو مت صوبہ اور شہر کی ترقی کے لیئے کام کر سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -