رمضان بازاروں کے چینی کے بچ جانے والے سٹاک کو حکومتی سبسڈی کے مطابق فروخت شروع کر دی گئی
لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی حکومت نے رمضان بازاروں کے چینی کے بچ جانے والے سٹاک کو حکومتی سبسڈی کے مطابق فروخت کروانا شروع کر دیا۔شہر کے دس ماڈل بازاروں میں چینی کے سٹاک کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے بتایا کہ چینی 55 روپے فی کلو پر فروخت کی جارہی ہے۔ٹاؤن شب، وحدت کالونی، میاں پلازہ، شیر شاہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، رائے ونڈ چائنہ سکیم، چوہنگ اور ٹھوکر کے ماڈل بازاروں میں چینی فروخت کی جا رہی ہے۔