لبنان میں فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے بم حملے، جوابی کارروائی میں نو جنگجو ہلاک 

لبنان میں فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے بم حملے، جوابی کارروائی میں نو جنگجو ...

  

طرابلس (این این آئی)لبنان کے شہر طرابلس میں نو شدت پسندوں پر مشتمل ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور گاڑیوں پر بم حملے کیے جس کے بعد فوج اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی ہلاک اور چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جب کہ فوج کی جوابی کارروائی میں تمام نو جنگجوہلاک ہوگئے،عرب ٹی وی کے مطابق نو رکنی شدت پسند گروپ نے طرابلس کے وسط میں متعدد چوکیوں پر بم پھینکے۔ لبنانی فوج کا کہناتھا کہ شدت پسند فائرنگ کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی ہلاک اور چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ تین اہلکار گاڑیوں پر بم حملوں میں زخمی ہوئے۔ جب کہ فوج کی جوابی کارروائی میں تمام نو جنگجوہلاک ہوگئے۔ادھر طرابلس میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے بعد فوج نے شہر میں موجود عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد طرابلس کی بندرگاہ اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد سڑکوں پر گشت کر رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق طرابلس میں لبنانی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -