کابل میں بس پر حملہ، 4 افراد ہلاک،9 زخمی

کابل میں بس پر حملہ، 4 افراد ہلاک،9 زخمی

  

کابل(آئی این پی)افغان دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم چار افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 9افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،بس میں حکومتی ملازمین سوار تھے، جو عید سے قبل اپنے گھروں کو جا رہے تھے،بم سائیکل میں نصب تھا۔ بین الاقوامی خبر رسامن ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بس میں حکومتی ملازمین سوار تھے، جو عید سے قبل اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ حکومتی اہلکار فرید احمد نے کہا کہ بم ایک سائیکل میں نصب تھا اور اس وقت پھٹا جب یہ بس وہاں قریب سے گزری۔ اس حملے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے۔ تا حال کسی گروہ نے اس خونریز حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -