سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قطر پر تنقید

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قطر پر تنقید

  

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مکہ میں منعقد ہونے والی تین کانفرنسوں میں قطر کی شرکت اور اْس کے ردعمل کے تناظر میں تنقید کی ہے۔اس سے قبل قطر نے ان کانفرنسوں کے حوالے سے کہاتھا کہ ان کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی لیکن دوحہ حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے کہا کہ کانفرنسوں کی روایت ہے کہ معاملات پر اتفاق سیشنز میں ہوتا ہے اور بعد میں کوئی تبصرہ مناسب خیال نہیں کیا جاتا۔ جمعرات تیس مئی سے پہلی جون تک سعودی عرب کی میزبانی میں تین بین الاقوامی سربراہ اجلاسوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -