ایران کا لبنانی نژاد امریکی شہری کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ

ایران کا لبنانی نژاد امریکی شہری کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (این این آئی)ایرانی حکومت نے جاسوسی کے الزام میں قید ایک لبنانی نژاد امریکی کو لبنانی صدر میشل عون کی اپیل پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرفتار نزار زکا کے اہل خانہ نے کہاہے کہ انہیں ایران کی طرف سے مصدقہ خبر دی گئی کہ زکا کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کی رہائی کے لیے ایرانی سیکیورٹی ادارے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔نزار زکا کے اہل خانہ نے لبنان سے ٹیلیفون پر عرب ٹی وی کو بتایاکہ جلد ہی ان کے بیٹے کو ایرانی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔قبل ازیں ایرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ لبنانی نڑاد امریکی نزار زکا کو لبنانی صدر میشل عون کی درخواست پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لبنانی صدر نے ایران میں قید بعض قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔ ان میں نزار زکا بھی شامل ہیں جنہیں ایران میں جاسوسی کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے لبنانی صدر کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہوئے نزار زکا کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف امریکا اور ایران ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں

مزید :

عالمی منظر -