فیروز والہ،عید الفطر پر شہرمیں مثالی صفائی کرائی جائے گی،طارق محمود

فیروز والہ،عید الفطر پر شہرمیں مثالی صفائی کرائی جائے گی،طارق محمود

  

فیروزوالہ (نامہ نگار )چیف آفیسرمیونسپل ٹاﺅن کمیٹی کوٹ عبدالمالک طارق محمود سندھو نے کہاہے کہ عید الفطرکے موقع پرشہرکوصاف ستھرااورمثالی بنایاجائیگا۔اس ضمن میں خصوصی انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیاکو بتایاکہ سینٹری انسپکٹر آصف علی ورک اورنگران مولو ی فیاض احمدکی نگرانی میں سینٹری ورکرزکی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ۔سی اوکوٹ عبدالمالک طارق محمود سندھو نے کہا کوٹ عبدالمالک اوراس کے نواح میں عید گاہوں ،مساجد اورامام بارگاہوں کو جانیوالے راستوں پر چونااورپانی کاچھڑکاﺅ کیاجائے گا۔فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عیدکے ایام میں خصوصی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں عملہ اپنے اپنے علاقہ میں حاضر رہے گا۔

طارق محمود سندھو

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -