حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہو گئی،پرویز ملک

  حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہو گئی،پرویز ملک

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ جس طرح موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہے اسی طرح عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام نظر آتی ہے، ایک کے بعد دوسراسانحہ ساہیوال ایک زندہ مثال ہے ،حکمرانوں نے عید کے موقع پر عوام پر پیٹرول بم گرا کر عوام کی رہی سہی خوشی بھی چھین لی،عید کے موقع پر غرباءمساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے اصل عید کی خوشی کا مقصد بھی یہی ہے، عمران نیازی اپنی بات سچی ثابت کر رہے ہیں کہ حکمران چور ہےں، ڈالر مہنگا ہو گیا ہے،آج جب ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے تو خان صاحب کی تقاریر کی روشنی میں دیکھیں تو تاریخ کی بدترین چور حکومت اقتدار میں ہے۔

روازنہ کی بنیاد پر ڈالر اور اشیا خوردو نوش مہنگے ہو رہے ہیں،ساری عمر چور چور کا راگ آلاپنے والا خود روزانہ قوم کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہا ہے، عمران خان نے پہلے قوم کے مئنڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اور پھر حقوق چھیننا شروع کئے،اس موقع پر پارٹی دیگر رہنما¶ں،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہی ہے عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا 8ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -