اے سی سٹی کے دارالشفقت اور میاں منشی ہسپتال کے دورے
لاہور(پ ر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی نے دارالشفقت یتیم خانہ چوک اور میاں منشی ہسپتال کے دورے کئے۔ ڈپٹی ڈائرایکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔اے سی سٹی نے عید کی تیاریوں کے حوالے سے دارالشفقت میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اے سی سٹی نے ڈائنگ ہالز،کچن،رومز،واش رومز کو چیک کیا۔ اے سی سٹی نے دونوں اداروںکی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کی عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔