پرانے اور غیر ضروری قوانین کا خاتمہ کیا جائیگا،ہارون عمران گل

  پرانے اور غیر ضروری قوانین کا خاتمہ کیا جائیگا،ہارون عمران گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحرےک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ نئی حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنارہی ہے ۔ پرانے فرسودہ اور غیر ضروری قوانین ختم کرنے کیلئے پنجاب سمارٹ ریگولیشنز ایکٹ کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ ٹیوٹا کے صو بے بھر میں 405اداروں کو متحر ک کیا گیا ہے اور ان اداروں سے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائے گی جنہیں رز گارکیلئے بیرون ملک بھجوا کر قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت رئیل اسٹیٹ کے دم توڑتے کاروبار کو بھی بحال کرے گی اور یہ اہداف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذیعے حاصل کریںگے ۔ سرمایہ کاروں اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دے کر ان کا اعتماد بحال کریں گے۔ حکومت کے سرمایہ کار دوست اقدامات کے باعث اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔
 اور اگلے چند ماہ میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ نظر آئے گا۔ صوبے میں نئی انڈسٹریل ا سٹیٹس اور سپیشل اکنامک زون بنائے جارہے ہیں۔جن سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور صنعتکاری کا عمل تیز ہو گا۔ مشکل حالات میں پی ٹی آئی کی حکومت بہترین بجٹ دے گی جس میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ محکمہ صنعت و تجارت ایسی اشیاءیہاں تیار کرنے کیلئے کوشاں ہیں جو باہر سے منگوانی پڑتی ہیں ۔مقامی صنعت کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی طرف لانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کا 137واں نمبر ہے اور ہم نے اسے 100ممالک کی فہرست میں لانا ہے ۔