پاکستان مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے،مسرت جمشید چیمہ

پاکستان مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے،مسرت جمشید چیمہ

  

لاہور( پ ر)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سٹیٹس کو کی حامل تمام قوتوں نے اکٹھ کر رکھا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان عوام کی سپورٹ سے انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کیلئے پر عزم ہیں، تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور انشا اللہ بد خواہوں کو سوائے مایوسی اور ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے دورہ کے موقع پر پارٹی دفتر میں خواتین کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) بوسیدہ نظام کے ذریعے مسلط رہے اور ان کی یہی کوشش تھی کہ عوام ان کے غلام بن کر رہیں ۔تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت کسی بھی بنیادی ضرورت کی فراہمی پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو کی حامل قوتوںاور مافیاز کی کوشش ہے کہ حکومت کو مختلف منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے ناکام کیا جائے لیکن انہیں منہ کی کھانا پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

 اورانہیں عارضی نہیں بلکہ مستقل ریلیف دینے کےلئے عملی اقدامات کی جانب پیشرفت کر رہی ہے ۔

مسرت جمشید

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -