ملک کو لوٹنے کا والوں کا ٹھکانہ جےل ہی ہے ،مومنہ وحید

  ملک کو لوٹنے کا والوں کا ٹھکانہ جےل ہی ہے ،مومنہ وحید

  

لاہور (آن لائن) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے کا والوں کا ٹھکانہ جےل ہی ہے ، جےل میں جانے والے اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں، پنجاب دس سال تباہ ہوگیا ، ےہاں کا انتظامی ڈھانچہ کمزور ترین ہے،اسی طرح پورے ملک کاحال ہے، ملک میں معاشی اصلاحات لانے کے لئے وقت درکار ہے ، ملک کے تمام مسائل بتدرےج حل کرلیں گے، 10 سالوں میں 60ارب ڈالر قرضے کا ایک بڑا حجم سابق حکمرانوں کی جیبوں میں چلا گیا ہے، بدعنوانوں پرہاتھ ڈال کر جب ان سے لوٹی ہوئی دولت کا پوچھا جاتا ہے تو وہ جمہوریت اورپارلیمان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ میڈیا اور رائے ساز ادارے سیاست اورجرم میں فرق کو الگ کردے، جرم کو سیاست کی ڈھال نہیں بنانا چاہےے۔

،دو خاندانوں نے 5 ارب ڈالر ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعہ باہر بھیجے ہیں وہ یہ پیسے واپس کریں یا سزا کے لئے تیار ہوجائیں،معیشت کی بنیادیں رکھ جارہی ہیں ، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -