اپنی کامیابی منوانے کیلئے فحاشی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے:اداکارہ

  اپنی کامیابی منوانے کیلئے فحاشی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے:اداکارہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمر رائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔رائمہ خان نے کہا کہ اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کیلئے فحاشی اور عریانی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے سٹیج پر کئی سالوں سے کام کر رہی ہوں مگر آج تک مجھ پر پابندی لگی اور نہ ہی کوئی وارننگ ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سٹیج ڈرامہ میں آنے والے نئے فنکاروں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

مزید :

کلچر -