عید الفطرکی فلموں کو سہارا دینے کےلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،لائبہ علی

عید الفطرکی فلموں کو سہارا دینے کےلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،لائبہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہرواں سال عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کو سہارا دینے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، پاکستان فلم انڈسٹری اپنی بحالی کے دور سے گزر رہی ہے اور اس عید پر تقریباً آٹھ سے دس فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں ان فلموں پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اس کی واپسی اسی صورت میں ممکن ہے جب یہ فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوں گی ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے جدوجہد کی ہے اور میری خواہش ہے کہ اس عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوں تاکہ فلم انڈسٹری ایک نئے دور میں داخل ہو سکے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے ۔
لائبہ علی نے کہا کہ سارا سال ہمارے سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش جاری رہتی ہے مگر آنے والے دو تین سالوں میں پاکستانی فلمیں ہی ان سینما گھروں کی زینت بنا کریں گی ۔

مزید :

کلچر -