ورلڈ کپ،پاکستان کی پہلی جیت پرفنکارخوشی سے جھوم اٹھے

ورلڈ کپ،پاکستان کی پہلی جیت پرفنکارخوشی سے جھوم اٹھے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر قوم کو عید سے پہلے عیدی دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی پہلی جیت پر جہاں پوری قوم خوشی سے جھوم اٹھی ہے وہیں شوبز فنکار بھی خوشی سے نہال ہیں۔ماہرہ خان نے قومی ٹیم کی تصویر شیئر کراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔اداکار فیصل قریشی تو اس موقع پر جذباتی ہوگئے اور ایک ساتھ کئی ٹوئٹس کرڈالیں پہلی ٹوئٹ میں انہوں نے پنجابی میں لکھا ”ہاں جی اب آرام آیا“، ایک اور ٹوئٹ میں فیصل قریشی نے قوم کے رویے سے متعلق لکھا جیت گئے تو واہ واہ ہار گئے تو گالیاںیہ کوئی وفا تو نہ ہوئی۔ اداکارہ ماورا حسین نے بھی ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔اداکار فرحان سعید نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا یہ آسان نہیں تھا، کیا بولنگ پرفارمنس تھی، اور بیٹنگ بہت اعلیٰ تھی، فرحان سعید نے ٹیم کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے لکھا اسی طرح کھیلتے رہو ہمیں نتیجے کی کوئی پرواہ نہیں۔ آج آپ نے پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا یہ بہترین عیدی ہے۔ اداکارہ ارمینا خان نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارکباد دے کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ہمایوں سعید نے قومی ٹیم کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا بہترین گیم تھا، یہ جیت ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، میری طرف سے پاکستانی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد، اب آپ کو کپ لے کر آنا ہے، ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے عید آگئی ہو۔ حمزہ علی عباسی نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے پوری قوم کو جیت کی مبارکباد دی۔اداکار شان نے قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا سبز رنگ پر یقین کرنا کبھی بند نہ کریں، آج آپ سب اپنے سینے پر موجود نام کے لیے کھیلے ہیں

مزید :

کلچر -