فلم انڈسٹری کا عروج آنکھوں کے سامنے منڈلاتا ہے،فردوس جمال

    فلم انڈسٹری کا عروج آنکھوں کے سامنے منڈلاتا ہے،فردوس جمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارفردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گااگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائیں گی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔
فردوس جمال نے کہا کہ میں آج کل ڈراموں میںمصروف ہوںلیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گااب وہ نئے موضوعات کےلئے تھوڑی سی ریسرچ کریں۔
تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

مزید :

کلچر -