کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی،مائرہ نظامی

  کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی،مائرہ نظامی

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مائرہ نظامی نے کہا ہے کہ کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی اور اسے کھری کھری سنانے سے بھی گریز نہیں کرتی ۔مائرہ نظامی نے مزید کہا کہ فنکار کے پاس بھی دل ہوتا ہے بلکہ ہم لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں ، لوگوں کی خوشیوںکےلئے بعض اوقات دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں ان دنوں اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور ہوں۔ میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ‘ بعض اداکاراﺅں نے بھارت میں جس طرح کا کام کیا ہماری ثقافت اس کی اجازت نہیں دیتی ۔ انہوںنے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس شعبے سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے ۔

مزید :

کلچر -