عید کے پرمسرت کمحات میں غریب کیلئے فکر مند ،جو آج آہیں بھرنے پر مجبور ہیں ،بلاول بھٹو آصف زرداری

عید کے پرمسرت کمحات میں غریب کیلئے فکر مند ،جو آج آہیں بھرنے پر مجبور ہیں ...

  

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے وہ اس پرمسرت موقع پر پاکستان، خطے اور پوری دنیا میں امن و خوشحالی کےلئے دعا گو ہیں۔ عیدالفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے کہا عید کے موقع پر وہ ملک کی اس غریب عوام کےلئے فکرمند ہیں جو مہنگائی اور بےروزگاری کے باعث گزر بسر نہ ہونے کے باعث آج آہیں بھرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے آسودہ حال افراد پر زور دیا وہ معاشرے کے غریب بھائیوں سے بھی عید کی خو شیاں بانٹیں۔ رمضان المبارک کی اصل روح صبر و عاجزی ہے اور اس جذبے کی رمضان المبارک کے بعد بھی پیروی کی جاتی رہنی چا ہیے ۔ عید کے پرمسرت لمحات میں ہمیں نادار و محتاج افراد، ملک میں امن کے خاطر جانو ں کی قربانیاں دینے والوں، اور ظلم و ناانصافی کے شکار تمام لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے ۔

بلاول بھٹو

مزید :

علاقائی -