شہبا ز شریف کا 8جون کو وطن واپسی کا امکان، سیاسی اسیر نواز شریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل، قائد حزب اختلاف 

شہبا ز شریف کا 8جون کو وطن واپسی کا امکان، سیاسی اسیر نواز شریف کے بغیر عید کی ...

  

لاہور/لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 8 جون کو پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا لندن میں 7 جون کو میڈیکل چیک اپ ہوگا جہاں ذاتی معالج ان کا مکمل طبی معائنہ کریں گے جس کے بعد وہ 8 جون کو پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر پاکستان پہنچتے ہی اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور والدہ سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ ملکی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے مسلم امہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کے پرمسرت موقع پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی امت مسلمہ کو اتحاد، امن، ترقی سے ہمکنار فرمائے اورکشمیر وفلسطین کے مسلمانوں کو ظلم سے نجات عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اسیر نوازشریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں، خدا سے دعا ہے کہ نوازشریف جلد رہا ہوں جبکہ خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت تمام سیاسی اسیروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان سیاسی اسیروں کو ملک وقوم کی خدمت اور ایمانداری پرشاباش ملنی چاہئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کی بنیاد پران کی سزا کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔شہبازشریف نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال، ہوشربا مہنگائی نے ہم وطنوں کی خوشیاں پھیکی کر دیں،رمضان المبارک اور عید کی خوشیاں چھیننے والوں کو اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والے سیاسی قیدیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -