سربراہ پاک بحریہ کاماحول کے عا لمی دن پرپیغام

سربراہ پاک بحریہ کاماحول کے عا لمی دن پرپیغام

  

کراچی (این این آئی)پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ماحول کے عا لمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5جون کو منانے کا مقصد اقوامِ متحدہ کے دیر پا ترقی کے مقاصدکے تحت زندگی کے معیارخصوصاً مستقبل کی نسلوں کےلئے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے خطوں اور شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے قابل تجدید انرجی اور گرین ٹیکنالوجیز کی کھوج لگانے کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہا اس دن ہم صاف ستھرے اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کےلئے اپنے عزم اور لگن کا عہد کریں جو براہِ راست ہماری زندگی کے معیار کو متاثر کرتی ہے ۔میں صنعتی برادری پر بھی زور دونگا کہ وہ ہمارے مشترکہ ورثے " ماحول" کی حفاظت اور بقاءکےلئے متحد ہوں اور بہترین اصول و ضوابط اختیار کریں ۔ 

 سربراہ پاک بحریہ/پیغام

مزید :

علاقائی -