عید الفطر پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو ”پر “ لگ گئے 

  عید الفطر پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو ”پر “ لگ گئے 

  

لاہور (سٹی رپورٹر) عید الفطر قریب آتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ۔دوسری جانب شہر میں موجود متعدد دوکاندار اور ٹھیلوں پر اپنی من مانی کے ریٹس مقرر کر کے عوام کو لوٹا جارہا ہے جس سے غریب طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ روزنامہ ”پاکستان“ کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق عید قریب آتے ہی شہر بھر میں مہنگائی کا زور بڑھنے لگا ۔ شہر میں سبزیوں ، پھلوں سمیت جوتوں اور کپڑوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس سے سفید پوش طبقے کو اشیاءخورونوش اور عید کیلئے نئے کپڑوں اور جوتوں کی خریداری میں شدید مشکالات سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔لاہور شہر میں سبزفروشوں نے اپنے مانے ریٹ مقرر کر کے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔شہر کی مختلف دوکانو ں اور ٹھیلوں پر حکومت کی جانب سے مقرر کر دہ نر خوں کی بر عکس پیاز ,60آلو ,30ٹماٹر,70ادرک ,250لہسن 200اور لیموں480روپے کلو کی قیمت تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سیب ,172کیلا120 ,آم,150تربوز,30فالسہ,156آڑو,150خربوزہ42 اورانگور126 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب عید کے موقع پر کپڑوں اور جوتوں کی مانگ میں اضافہ کے سبب دوکان داروں نے ان کی قیمتوں مین بھی 50فیصد اضافہ کر دیا ہے جسے دکانداروں نے اپنی دکانوں اور ملازمین کے اخراجات کے حساب سے جوتوں اور کپڑوں کی قیمتوں کو مقرر کر رکھا ہے ۔قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ روزنامہ’©’پاکستان“ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہو ئے احمد خان ، وقار محمود اور علی کاشف سمیت دیگر شہریوں کا کہنا تھا کہ دکانداروں نے ہر ریٹ اپنی پسند کا مقرر کیا ہوا ہے ان کو نا کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کاروائی کی جاتی ہے ۔ عوام کو اس مہنگائی کے سبب شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ رمضان میں بھی حکومتی ریلیف کے دعوے تو کیے گئے مگر ان حقیقی معنوں میں یہ ریلیف فراہم نہیں کیا گیا اور اب عید کے موقع پر بھی عوا م مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان ہے ۔

قیمتیں

مزید :

علاقائی -